ملک بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، سبی کے عوام ثمرات سے محروم

سبی( آئی اےن پی ) ملک بھر میں آٹا چینی گھی سمیت دیگر اشیاءخودونوش میں کمی کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور۔دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاءروزمرّہ فروخت کر نے لگے پرائس کنٹرول کمےٹی نوٹس لے عوامی مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تارےخی شہر سبی و گردونواح میں آٹا۔چینی۔پٹرول۔گھی۔میدہ چاول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بیکری کی مصنوعات سمےت دےگر شےاءخودونوش میں کمی نہیں نہ ہوسکی جس کی وجہ سے روزانہ کی بنےادوں پر محنت مزدوری کرنے والے افراد سمےت سرکاری ملازمت پےشہ افراد بھی شدےد مشکلات کا شکار نطر آتے ہےں صوبائی حکومت سمےت ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف مہیا کر رہی ہے لیکن دکاندار حکومت کی محنت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں سبی کے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن و ڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے۔بیکری مصنوعات۔دودھ۔ دہی اور چکن اشےاءخودونوش تک کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں