پنجگور میں امن وامان کی صورتحال ایک بارپھرخوفناک حد تک مخدوش

پنجگور(یو این اے )پنجگور میں امن وامان کی صورتحال ایک بارپھرخوفناک حد تک مخدوش ہوچکا ہے ایک ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر نیم درجن کے قریب قتل کے واقعات رونما ہوچکے تاحال اب تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکے چوری ڈکیتی رہزنی کے واقعات میں اضافہ سے شام ڈھلتے ہی شہری اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے دعا شروع کرتے ہیں پولیس پنجگور امن کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام پے درپے قتل کے واقعات نے شہریوں میں شدید خوف جیسی ماحول کو جنم دیا ہے صوبائی حکومت پنجگور انتظامیہ اور پولیس ضلع کے امن کو بحال کرنے میں خصوصی اقدامات کریں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوگئے ہیں پنجگور میں پولیس اور انتظامیہ کی رٹ اتنی خراب ہوچکی ہے کہ ہر شہری اور جرائم پیشہ افراد معمولی۔ بات پر بندوق اٹھا کر دوسروں پر حملہ آور ہوتے ہیں پنجگور میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر نیم درجن کے قریب لوگ قتل اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی واقعات گننے کے حساب میں نہیں آتے ہیں مگر افسوس پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود کسی بھی واردات اور واقعات کا ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوچکے ہیں جس سے جرائم اور قتل کی واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتے جارہا ہے جسمیں شہریوں میں خوف اور انتہائی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے واضع رہے کہ پنجگور کی امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث ضلع کے اکثر شریف شہریوں نے اپنی جان اور خاندان کی حفاظت کیلئے پنجگور سے نکل مقامی کرنے کو ترجیح دی ہے گزشتہ روز بدھ کے دن پنجگور کے دو مختلف فائرنگ کے واقعات کو دو افراد زخمی ہونے کے واقعات کا خبر تازہ گردش کررہی تھی کہ ایک اور افسوسناک واقعات کی خبر کہ وشبود کے مقام پر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہے جسکی خبر نے پنجگور کی فضا کو انتہائی خوف زدہ کردیا پنجگور کے عوامی سیاسی حلقوں نے صوبائی حکومت پولیس کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے پنجگور کے امن وامان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو بحال کرنے میں خصوصی اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں