وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام عباس عراقچی کے سپرد کردیا، ذرائع ابلاغ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے خصوصی پیغام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے سپرد کر دیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی سپریم لیڈر کے لیے خصوصی پیغام بھی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے کیا۔
Load/Hide Comments


