بارڈرکراسنگ پوائنٹس کا دوبارہ آغاز، گاڑیوں کی از سر نو رجسٹریشن شروع کرائینگے، کمشنر مکران
تربت(یو این اے ) تربت پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے تربت پرس کلب کے صدر ارشاد اختر کی سربراہی میں کمشنر مکران داؤد خان خلجی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تربت پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے کمشنر مکران سے لاپتہ افراد،شاہرائوں کی بندش،پاک ایران بارڈرٹریڈ،کیچ میں ڈینگی وائرس کی مخدوش صورتحال،بجلی کی لوڈشیڈنگ،سرکاری اراضیات پر قبضہ،بی ایریامی ں تحصیل انتظامیہ ودیگرمحکموں کی غیرفعالیت،تربت پریس کلب کے حل طلب مسائل اور تربت ماڈل سٹی پروجیکٹ کی صورتحال سمیت کیچ کے دیگر مسائل سے متعلق کمشنر مکران سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں تربت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ماجدصمد اوردیگر عہدیداراوراراکین موجود تھے۔کمشنر مکران داؤد خان خلجی نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ لوگوں نے جو چیدہ چیدہ عوامی مسائل کا ذکر کیا ہے وہ انہیں حل کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے،لاپتہ افراد کے پرانے کیسز حل کرانے کے ساتھ میں یقین دہانی کراتا ہوں نئے کیسز میں کمی آئیگی ۔اگر کوئی لاپتہ ہوا تو کمشنراورڈپٹی کمشنرکو فوری آگاہی کیلئے کمیٹی بناکر علاقائی شخصیات کو شامل کرینگے تاکہ انکی مدد سے لاپتہ شخص کا ڈیٹالیکر ہم متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسئلہ فوری حل کراسکیں۔ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے لوگوں میں احتیاطی تدابیرکیلئے آگاہی فراہمی بہت ضروری ہے اس حوالے ڈی ایچ او ڈاکٹرابابگربلوچ اچھا کام کررہے ہیں ،اس حوالے سے مزید بہتری لائینگے تاکہ وائرس کو مکمل ختم کرسکیں اورلوگوں کی سہولت کیلئے ٹیچنگ اسپتال تربت میں شام تک لیبارٹری کھلوائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ بارڈرٹریڈ کا مستقل حل کیلئے خواہاں ہوں اورلسٹ میں شفافیت لائینگے اس پر ڈی سی اورایف سی حکام سے بات کرکے گاڑیوں کی دوبارہ تصدیق یا از سر نورجسٹریشن شروع کرائینگے تاکہ جعلی ناموں کو نکال سکیں اوربارڈرکراسنگ پوائنٹس کھلوائینگے تاکہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ گاڑیاں جاسکیں۔ماڈل سٹی تربت پروجیکٹس اوردیگر اسکیمات پر کام تیز کروادیا ہے اور ،معیاری کام کیلئے ترقیاتی کاموں پر کھڑی نظررکھیں گے ۔تربت ٹو مند اوردیگر منصوبوں پر بھی جلد کام شروع ہوگا انہوںنے کہاکہ میڈیا کے کردار سے انکار نہیں ہے ریاست کی چوتھی ستون ہے صحافیوںکی مدد وتعاون سے ضلع کے عوام کو ریلیف دینگے۔


