ڈیرہ مراد جمالی، پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد

ڈیرہ مراد جمالی(آن لائن) منجھو شوری پولیس کی بروقت کاروائی ڈکیتی کے ملزم گرفتار موٹر سائیکل اور ڈکیتی میں استعمال اسلحہ برآمد پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد محمد فہد کھوسہ کے خصوصی احکامات و زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل تمبو سید مختیار شاہ ۔ایس ایچ او منجھو شوری سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر32/024بجرم 392 ت پ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان علی لہڑی کو گرفتار کرکے ملزم سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے ملزم کے خلاف علحیدہ مقدمہ نمبر 33/023بجرم 15E درج رجسٹر کیا گیا کو مذید تفتیش منجھو شوری پولیس نے شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں