کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے 10سالہ بچہ کچل دیا
کراچی(صباح نیوز) کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے تین ہٹی پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرنے والے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


