کوئٹہ، خود کش حملے کیخلاف بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کیخلاف بلوچستان کے وکلاء تنظیموں کا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منان چوک کے قریب گزشتہ روز خود کش حملہ ہوا جس میں دو پولیس اور ایک لیویز اہلکار سمیت 8افرادشہید ہوگئے تھے اور 25کے قریب زخمی ہوئے بلوچستان کے وکلاء تنظیموں نے خود کش حملے کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کابائیکاٹ کیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کاسامناکرنا پڑا۔
Load/Hide Comments