شاہ محمود قریشی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی درخواست گزار مہربانوں قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو شاہ محمود قریشی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


