کوئٹہ، بجلی بند رہے گی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 26مئی (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ایف سی، کڈنی سنٹر، دوستین، واسا، داریم، بیوٹمز، چشمہ ، نوحصار اور ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی ۔علا وہ ازیں 27مئی (بروزپیر) 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں ہوشاب اور پنجگور گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روز 132Kvاسپلنجی گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔ اسکے علاوہ خانوزئی گرڈاسٹیشن سے نئے فیڈرکی تعمیر کے سلسلے میں 27مئی کو صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک خانوزئی گرڈکے بلوزئی،کچھ،خانوزئی اورسیرابازئی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء 132Kvژوب ٹرانسمیشن لائن پر کنڈکٹر بچھانے اور تعمیراتی کام کے سلسلے میں 132Kv ژوب گرڈاسٹیشن سے27مئی کے روز صبح 7بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں