قلم کے مزدوروں کو بزور طاقت حق اور سچ سے روکنا تاریخ کا تاریک باب رہے گا، بی یو جے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے میر پور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی صحافی برادری اس واقعہ پر افسردہ ہے، قلم کے مزدوروں کو بزور طاقت حق اور سچ سے روکنا تاریخ کا تاریک باب رہے گا۔ عامل صحافی کی مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت سندھ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے، فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ہر قسم کے احتجاج کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں