صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کیخلاف بدین میں مظاہرہ، ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

بدین(رپورٹر محمد علی بلیدی )گھوٹکی کے دلیر سنیئر صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر ایچ یو جے بدین کے زیراہتمام بدین میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ، پریس کلب اور ایوان صحافت بدین پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ۔ صحافیوں کی جانب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سنئیر صحافی نصراللہ گڈانی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ملک گیر احتجاج کے اعلان اور اپیل پر حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹ بدین ڈسٹرکٹ یونٹ کے زیراہتمام بدین پریس کلب اور ایوان صحافی بدین کی جانب سے صحافیوں نے بدین پریس کلب سے ایوان صحافت بد?ن تک ایچ یو جے کے سنئیر نائب صدر شوکت میمن ، بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں ، ایوان صحافت بد?ن کے صدر لالہ ہارون گوپانگ ، بدین پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن ، ایچ یو جے بدین یونٹ کے صدر عطا چانڈیو ، جنرل سیکرٹری علی محمد شاہانی سنئیر صحافیوں محمد علی بلیدی عمران عباس خواجہ ، عبدالحمید سومرو ، اختر کھوسو ، ساون خاصخیلی ، الطاف شاد ، رازق ڈنو کھوسو ، عبدالمجید ملاح ، میر شکیل میمن ، نصرت جعفری ، اشفاق میمن ، سارنگ جونیجو ، عطا سندیار، علی میمن ، اختر شاہ ، خالد عباسی ، بابو کھوسو ، دیدار ملاح ، کاشف قمرانی نثار عباسی ، اسحاق شیخ، فرحان میمن ، منور جمالی ، روشن کوریجو غلام حس?ن چاوڑو اور دیگر کی قیادت میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بدین پریس کلب سے ایوان صحافت بد?ن تک احتجاجی ریلی نکالی اور اس موقع پر صحافیوں نے شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں اور سہولیات کاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا . صحافی عہدیدران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے مقتل گاہ بن چکا ہے حکومت اور حکومتی ادارے صحافیوں کو تحفظ دینے کی بجائے قاتلوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے . انہوں نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ صحافیوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ کے حکمرانوں اور سندھ پولیس کی بدترین ناکامی اور ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے . انہوں نے کہا سندھ کی حکومت اور سندھ پولیس دس ماہ گز جانے کے باوجود شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکے کے ایک اور صحافی ساتھی نصرالل? گڈانی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے . احتجاجی شرکاء￿ نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور جدوجہد شہید صحافیوں کے قاتلوں اور سہولیات کاروں کی گرفتاری تک جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں