محکمہ خوراک پختونخوا کو خطرہ، گندم کی خریداری بند ہونے کا خدشہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ خوراک کے ملازمین کو خطرہ لاحق ہو گیا جس کے باعث خیبر پختونخوا میں 7مئی سے جاری گندم کی خریداری مہم بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ملازمین کو چند نامعلوم افراد کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق کچھ کاشتکاروں کی خواہش ہے کہ ان سے غیر معیاری گندم خریدی جائے، واضح کردہ ایس او پیز کے خلاف کسی سے گندم نہیں خرید سکتے۔حکام محکمہ خوراک کے مطابق چند عناصر گندم کی خریداری مہم کو بند کرانا چاہتے ہیں، سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں گوداموں پر مقامی لوگوں نے متعدد بار حملے کئے، سکیورٹی نہ ہونے سے افسران گوداموں کی چیکنگ تک نہیں کر سکتے۔حکام کے مطابق محکمہ خوراک کے دوسرے دفاتر تو دور پشاور کے مرکزی دفتر پر بھی سکیورٹی نہیں، کئی بار محکمہ داخلہ اور پولیس کو خط لکھا گیا ہے، اب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔صوبائی سیکرٹری خوراک ظریف ا?لمانی کے مطابق سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو خط لکھ دیا ہے، آنے والے چند دنوں کے دوران سکیورٹی مل جائے گی، گندم خریداری مہم شفاف طریقے سے جاری ہے، کسی کے دباو¿ پر اس کو بند نہیں کریں گے۔


