بخت کاکڑ ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کرنے میں کردار ادا کرے ، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایوسیشن کے ترجمان نے کابینہ کی جاری کردہ بیان میں کہا کہ منسٹرلائیوسٹاک بخت کاکڑ کی سماجی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن حالیہ اس مشکل میں ایک طرف ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگاری سے تنگ آکر بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی قیمتی ڈگریا جلا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی کے باہر خودسوزی کا اعلان کر چکے ہیں ۔ دوسری جانب بخت کاکڑ کی خاموشی اور انکے مسائل حل کرنے میں ناکامی قابل تشویش ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بخت کاکڑ ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کرنے کردار ادا کرے ، ورنہ ڈاکٹرز نے جو بھی اقدامات اٹھائے تو اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت اور بخت کاکڑ پر عائد ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں