مستونگ سے ڈکیت گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

مستونگ(یو این اے )چوروں کے خلاف برسرپیکار ضلعی انتظامیہ کیدبنگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال کی ایک اور کامیاب اور دبنگ کاروائی، روڈ ڈکیتیوں میں ملوث 5 ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار اسلحہ و دیگر اشیا برامد، تحقیقات جاری مزید انکشافات کی متوقع ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے گرفتاری پر ولی خان لیویز تھانہ میں رسالدار محمد ایوب بنگلزئی نائب رسالدار مجیب الرحمن مینگل نائب رسالدار عبدالظاہر کرد دفعدار نبی بخش کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا کے سربراہی میں ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے اور عوام کو پر امن اور پر سکون ماحول کی فراہمی میں کوشاں ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے رات کے اوقات میں ڈپٹی کمشنر اور میں خود گشت کرتا ہوں گزشتہ دنوں رات کو جب میں گشت پر تھا تو قومی شاہراھ ولی خان بائی پاس پر مجھے ایک مشکوک کار گاڑی نظر آیا ، گاڑی کے آگے پیچھے دو الگ الگ نمبر پلیٹ لگے تھے انھوں نے جب ہمیں دیکھا تو فرار ہونے کی کوشش کی جس کا پیچھا کیا اور گاڑی روک کر تلاشی لیا تو گاڑی میں 5 افراد سوار تھے اور ان سے اسلحہ ، اور دوران ڈکیتی لوگوں کے آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھنے کیلئے کپڑے و چادر ملے اور ملزمان سے اسلحہ موبائل فوز و دیگر اشیا برآمد ہوئے، ملزمان قومی شاہراھ پر ڈکیتی چوری و دیگر جرائم کے واقعات میں ملوث ہے، ملزمان کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں پر ان سے مزید تفتیش کررہے ہیں، ملزمان بین الصوبائی گروہ سے تعلق ہے جس سے تحقیقات میں مزید اہم انکشافات متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں