ضعی انتظامیہ پاسکو کے ساتھ ملکر کرپشن کا بازار گرم کرنا چاہتاہے ، میاں خان بگٹی
ڈیرہ بگٹی ( این این آئی )ضلعی انتظامیہ و پاسکو نصیرآباد و جعفرآباد اور اوستہ محمّد نے حالیہ باردانہ کی تقسیم پر من پسند افراد کے لسٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پاسکو کے ذمیداران ہوش کے ناخن لیں۔اپنے کارکنان اور ووٹرز کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمّد اور پاسکو حکام کی جانب سے باردانہ تقسیم میں اپنے کارکنوں اور ووٹرز کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور ڈپٹی کمشنر اوستا محمد اور پاسکو حکام کی جانب سے من پسند افراد کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں ہمارے کارکنان و ووٹرز کی نظر انداز کیاگیا ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ ضعی انتظامیہ پاسکو کے ساتھ ملکر کرپشن کا بازار گرم کرنا چاہتاہے جسے کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اپنے کارکنان اور ووٹرز کو انکے حقوق دلانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے انکے حقوق حظف کرنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہاہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور پاسکو حکام کے اس روئیے کے خلاف ہرسطح پر بات کریں گے اور اپنے کارکنان سمیت ووٹرز کو انصاف دلائیں گے۔


