بلوچستان حکومت کورونا وائرس پھیلانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل بلوچستان حکومت کورونا وائرس کو پھیلانے کیلئے اقدامات کرر ہی ہے کوئٹہ میں آباد لاکھوں افراد کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے وفاق نے اگر نوٹس نہ لیا تو ہو سکتا ہے کہ اگلی بار ہم اسمبلی آئیں تو وائرس سے متاثر ہو کر یہاں آئیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پورے ملک میں احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں مگر تفتان بارڈر جہاں پاکستان کی سرحد ایران سے ملتی ہے بلوچستان حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے کوئٹہ جہاں سے میں کامیاب ہوا ہے وہاں پر تین ہزار ٹینٹ لگائے گئے ہیں ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ شہر میں ہزار گجنی کے مقام پر ٹینٹ لگا کر وہاں انہیں آباد کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں آباد کیا جار ہا ہے دو ہسپتالوں میں بھی آباد کیا جارہا ہے بلوچستان حکومت کورونا کو پھیلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ہونا تو یہ چاہئے تا کہ تفتان بارڈر پر آئے زائرین کو وہیں پر کیمپ لگا کر ان کا علاج کیا جاتا ان کے وہاں پر ٹیسٹ کئے جاتے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان ہمیشہ لاوارث رہا ہے اب بھی کوئٹہ شہر کے باسی گزشتہ پانچ دنوں سے پریشان ہیں صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ زائرین کو کوئٹہ میں آباد کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں وائرس کو پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومت کو لگام دے جو کوئٹہ کے عوام پر ظلم کر رہی ہے بارڈر بند کر کے زائرین کو تفتان تک محدود کیا جائے ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے جو کھلی ہوئی ہے زائرین کو ان کے اپنے صوبوں میں بھیجا جائے وفاق فوری طور پر بلوچستان حکومت کی نااہلی کا نوٹس لے۔