خضدار، تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارزیروپوائنٹ سورگز کےمقام پرتیزرفتارڈمپرنے موٹرسائیکل کوکچل ڈالا موٹرسائیکل پر سواردو نوجوان موقع پر جان بحق تفصیلات کے مطابق خضدارزیروپوائنٹ سورگزکے مقام پرتیز رفتار ڈمپر گاڑی نے موٹرسائیکل کوکچل کرڈمپر الٹ گئی موٹر سائیکل پرسواردونوجوان محمد انس ولد عبدالغنی قوم گرگناڑی عمر 16 اورمحمد سلمان ولد عبدالواحد قوم زہری عمر 15سال ساکنان کھنڈ خضدار موقع پر جان بحق ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپرگاڑی کو تحویل میں لےلیا دونوں نوجوانوں کے لاشوں کوہسپتال لائی گئی بعدازان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیاگیاہے پولیس حادثہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں