فخر زمان 2 سے 3 اوورز مزید بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا، بابر اعظم

لندن(یو این اے)انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان 2 سے 3 اوورز اور بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رنز پر آٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سیفخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹنگ میں ویسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے میچ نا جیت سکے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نا کرسکے، اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، اگر میں اور فخر 2 ،3 اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔دوسری جانب انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ میچ میں سب چیزیں پلان کے مطابق رہیں، جوفرا آرچر نے زبردست بولنگ کی جانتے ہیں وہ اہم بولر ہیں اس لیے انہیں احتیاط سے استعمال کریں گے۔خیال رہیکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں