پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور (این این آئی ) پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند کر دی گی اس سلسلے میں بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنما سعود احمد، نجیب سلیم،صابر نور، ملک میران ذامیاد یونین کے صدر حاجی سعید اللہ اور دیگر نے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مزاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی تھے مگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج غیر معینہ مدت کے لئے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں N85سی پیک روڈ بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں اور مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئے شدید گرمی میں مسافروں کو تکلیف کا سامنا ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہناؤں نے کہا کہ۔ وفاقی صوبائی حکومت سمیت پورے ملک کے عوام کو اچھی طرح علم ہے کہ ہماری زرائع معاش روزگار گزربسر ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے جہاں تیل اور اشیاء خورونوش لاکر گزارہ کرتے ہیں جس ہماری زندگی کی پیہہ چلتا ہے مگر افسوس حکومتیں اور انتظامیہ ہماری روزگار کو وسعت دینے اور مزید سہولت فراہم کرنے کے بجائے سختی اور مختلف حربہ استعمال کررہا جس سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہمیں بھوکامارنے چاہتے ہیں اسکے علاؤہ پنجگور سے تیل اور دیگر اشیاء لے جانے والے ہزاروں گا ڑ یوں کو روک کر پکڑ دھکڑ شروع کررکھی ہے جو ہماری معاشی قتل اور لوگوں کو بے روزگار کرنے کی حکومت پالسی ظاہر کرتا ہے حکومت ہمیں بجلی نہیں دیتی گیس نہیں دیتی روزگار نہیں دیتی سکول کالج یونیورسٹی نہیں دیتی خاموش رہے لیکن قدرت کی طرف سے زندہ رہنے کے لئے جو بارڈر کے نام سے روزگاردیا گیا ہے اسکو بند کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے مر سکتے ہیں لیکن بارڈر کے کاروبار اور روزگار پر قدغن لگانے برداشت نہیں کرینگے انتظامیہ کی زیادتیاں یہاں ختم نہیں ہوئی اب بارڈر پر گاڑیوں کی تعداد کم کیا یہ سلسلہ نہ رک گیا کہ بلاجواز اتوار کی چھٹی کا فیصلہ آیا اتوار کی چھٹی کا فیصلہ کی زبردست مسلط کرنے کی کوشش جاری ہے کہ پیکچ کا سلسلہ شروع کیا گیا اسطرح کے شرائط پابندیوں سے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہورہا ہے کہ انتظامیہ مزید ہماری روزگار پر پابندی نہ لگا دیں اس طرح کی پابندی اور زیادتی نہ قبول ہے اورنہ ہی برداشت کرینگے بارڈر بچاؤ تحریک نے آل پارٹیز سول سوسائٹی انجمن تاجران رابطہ کمیٹی پروم زمیاد یونین سے ملکر ایک چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کے سامنے پیش کی ہے لیکن انتظامیہ ہماری مطالبات اور ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرکے عدم توجہی شروع کردیا ہے جو انتہائی افسوسناک اور حکومتی ہٹ دھرمی ظاہر کرتا ہے اسلیئے بارڈر بچاؤ تحریک نے آج سے سی پیک روڈ بند کرنے کا اعلان کرتا ہے انتظامیہ اپنی اعتبار کھو چکا ہے ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں ایک بار پنجگور انتظامیہ کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہیں کہ بارڈر پر روزگار کے دوران اتوار کی چھٹی کے فیصلے کو ختم کریں کیونکہ وہ ہمیں قبول نہیں ہے چیدگی اور جیرک بارڈر کے گاڈیوں کی تعداد میں کٹوتی کو ختم کرکے گاڈیوں کی تعداد کو بڑائی جائے گر کراسنگ پوائنٹ کو فوری طور پر کھولا جائے پیکچ سسٹم کا خاتمہ پولیس لیویز کے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری بن کرنے کی عملی اقدامات کریں اندروں بلوچستان تیل بردار گاڈیوں کی پکڑ دھکڑ کو بند کرکے ہماری روزگار پر قدغن کے فیصلے کو ختم کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت تک روڈ کو بلاک کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں