یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بھاری کمی

اسلا م آباد(صباح نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔ترجمان یوٹیلیٹی سٹور کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈخاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گی ہے ، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی393روپے کے بجائے375روپے فی کلوملے گا، عام صارفین کیلئے بھی 18 روپے فی کلوگرام کی کمی کی گئی ہے، عام صارفین کو 463 روپے فی کلوکے بجائے 445 روپے فی کلومہیا کیاجائیگا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں