جعفرآباد میں تپتی گرمی، پارہ 51ڈگری تک جا پہنچا
ڈیرہ اللہ یار (یواین اے )جعفرآباد میں پارہ ہائی، درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، گرم ہواں کے جھکڑ چلنے سے دیہی علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہونے لگے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور قلت آب سے شہری بلبلا اٹھے، شہر میں برف ناپید ہوگی، شہری گرم پانی پینے پر مجبور ہوگے، تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر آندہ کی روز تک برقرار رہے گی، ڈیرہ اللہ یار سمیت قریبی علاقوں روجھان جمالی، کیٹل فارم، محبت شاخ اور حفیظ آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن بھر گرم ہواں کے جھکڑ چلنے سے دیہات میں آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں، جھونپڑی نما مکانات اور کچے گھروں میں آگ لگنے سے غریب لوگوں کے قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہوگے جبکہ اناج کے ڈیروں کو لگنے والی آگ سے کسانوں کو مالی نقصان ہونے لگا ہے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش اور قلت آب سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، شہر بھر میں برف بھی ناپید ہوگی، ڈیرہ اللہ یار کو بجلی سپلای کرنے والے فیڈرز پر 14 سے 16 گھنٹے جبکہ دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جسکے باعث عوام کا برا حال ہوگیا، مراد کالونی، بلوچ کالونی، غنی گولہ کالونی، جتوی کالونی سمیت گنجان آبادی کے دیگر محلوں قلت آب کی وجہ سے شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔


