ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کا معاملہ، انٹر ویو کے بعد ناموں کا اعلان ہوگا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)محکمہ تعلیم بلوچستان میں 9 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا معاملہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، میرٹ کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، سینئر بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے میدواروں کے انٹرویو کرے گی۔ پبلک سروس کمیشن اس عمل کی نگرانی کریں گی۔ یہ بھرتیاں کانٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جس کی کارکردگی ہوگی اس کی ملازمت میں توسیع ہوگی۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیم یا دیگر شعبوں میں اب کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔ اب نوکریاں بکیں گی نہیں، بلوچستان کے باسیوں پیسے مت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں