خانیوال میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق، کیسز چھپانے پر 3 ہیلتھ افسر معطل

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں خسرہ ایک بار پھرسر اٹھانے لگا، خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے خسرہ کے کیسز چھپانے پر 3 ہیلتھ آفیسرز معطل کر دیے، ان کا کہنا ہےکہ خسرہ کے کیسز چھپانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیرنےایک بیان میں کہا کہ کبیر والا میں خسرہ کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کبیر والا نے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں