تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیلئے اپیکا کی ریلی و احتجاج

کوئٹہ(انتخاب نیوز)اپیکا کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار اپنے مطالبات کے حق ریلی و احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق ریلی لیاقت پارک روڈ، کچہری روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرے کے رنگ میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سرکاری ملازمین کا حق ہے، پینشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کسی قسم کی کوئی کمی کسی صورت قبول نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے، لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ، گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت واپس کی جائے ، برابر سکیل میں سروس کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسسز میں تفریق ختم کی جائیں ، ہاو¿س رینٹ نئے پے سکیل پر 60 فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دیا جائے، میڈیکل الاونس کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے ، کنوینس الاو¿نس روزانہ کم از کم ایک لیٹر پٹرول کے مساوی رقم فراہم کی جائے، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتیاں ریگولر کی بنیاد پر ہو ں، کلاس فور کو بنیادی سکیل نمبر پانچ دیا جائے ، بطور جونئیر کلرکس پروموشن کوٹہ 50 فیصد اور تعلیم میٹرک پاس رکھی جائے ، اپگریڈیشن سے رہ جانے والے تمام سرکاری ملازمین کو اپگریڈیشن دی جائے ۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو سخت لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں