ٹرانسپورٹرز کیلئے انسانی جانوں سے زیادہ ڈیزل اہمیت کا حامل ہے، سیاسی و سماجی کارکن
کوئٹہ(پ ر)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل کے سانحہ پیش آنے پر میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ رنج والم کا اظہار کرتا ہوں دعاءہے رب العزت سے کہ رب فوت شدگان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاءفرمائے سانحہ میں جو زخمی ہوئے ہیں رب العزت انہیں شفاءکاملہ عاجلہ عطاءفرمائے ، حکومت بلوچستان اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دی جائے اور مسافر بسوں میں ڈیزل اور لگیج لیجانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعہ پیش نہ آئے۔
Load/Hide Comments


