ڈسٹرکٹ سپروائزر بی ای ایف پنجگور کا فوری احتساب کیا جائے، کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن

پنجگور(پ ر)کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پنجگور کے چیئرمین حافظ عبداللطیف گچکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپروائزر بی ای ایف اسکولز پنجگور بلوچ خان انتہائی غیر جانبدار اور غیر قانونی شخص ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ٹیچرز سے انتقامی کاروائی شروع کررکھے ہیں جبکہ سال 2023 میں بلوچ خان نے اپنی بہن کو انور آباد وشبود سکول کے نام پر بلا ڈیوٹی کرتے تنخواہ دلوائے ہیں کیونکہ وہ ایک اور پوسٹ پر بینظیر نشونما میں پچاس بڈ ہسپتال پنجگور میں ڈیوٹی کرتی تھی صرف وزٹ کے دن کسی طرح حاضر کرائے تھے ۔کیا یہ قانونی ھے کہ ڈسٹرکٹ سپروائزر کا بندہ ہے اور اسی اسکول میں دوسال سے اسکی بیوی ڈیوٹی کئے بغیر تنخواہ لے رہی ہے حالانکہ اس کی یوسی بھی الگ ہے، کیا بلوچ خان کے لئے یہ جائز ہیں اور غریب ٹیچرز کو تعداد کی کمی مکان کی عدم تعمیر سے دھمکی دیکر تنخواہ بند کر رہے ہیں اور وہ محلہ والوں کے نام پر جھوٹ بول کر انکی دستخط کے بغیر بی ای ایف کوئٹہ کو رپورٹ کرتے ہیں کہ وہ محلہ والے کہتے ہیں کہ ٹیچرز ہمیشہ سے غیر حاضر ہین کلی کرامت وزٹ کے دن محلہ میں ایک بندہ موجود نہیں تھا کس نے شکایت کی شاید وہ کسی جن سے ملے بندے نہیں تھے لہذا منیجمنٹ ڈائریکٹر بی ای ایف کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر پنجگور نوٹس لے کر موصوف کو جلد دو سالوں سے انور آباد وشبود سکول کے نام پر بلا ڈیوٹی کرتے تنخواہ وصول کئے جائیں اور انکے جرم میں ڈی ایس پنجگور کو ھٹاکر گرفتار کی جائے بصورت دیگر ھم محتسب عدالت اور دیگر تفتیشی اداروں سے رجوع کریں گے اور یکم جون سے تالا بندی شروع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں