خضدار میں ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارروڈ پرمنٹ ویگنوں اور کوچز مالکان کی من مانیاں، من مانے کرائے وصول کرنے لگے، ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل کمی کے باوجود گاڑیوں کے کرایہ کم نہ ہوسکا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے باوجود گاڑیوں کی پرانی کرایہ بدستور مہنگا ہے اور جان وبوجھ کرعوام کی تذلیل کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار، کوئٹہ، کراچی اور خضدار ٹو سندھ ویگنوں اور کوچز پرمنٹ گاڑیوں کی کرایہ مہنگائی کے دور سے اب تک وہی کرایہ عوام پرزبردستی مسلط کردی گئی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ہرماہ کمی کے باوجود گاڑیوں کے کرائے میں ایک روپیہ تک کمی نہ کرنا سمجھ سے بالاترہے ۔ مسافروں کے پوچھنے پرگاڑیوں کے مالکان اس بات کوگناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ابھی تک سرکار کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، گاڑیوں کا کرایہ وہی پرانا ہے جس دور میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھی ۔ اب پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل کمی کے باوجود کرایوں میں ایک روپیہ تک کم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لاچار و بے بس عوام کو بیدردی سے گاڑی مالکان کی لوٹ مار جاری ہے اوراسوقت ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں 160سے 170 روپے ہے ، مزید قوی امکان ہے کہ اس ماہ میں مزید پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونگی، سرکار کی جانب سے مسافروں کی گاڑی مالکان ، ویگنوں، کوچز اور بسوں کے کرایوں میں کمی نہ کرنے سے لوگ سخت پریشانی میں مبتلاہے ۔ خضدار کے علاوہ باقی اضلاع کے روڈ پرمنٹ گاڑی مالکان نے اپنے علاقوں کے کرایوں میں کمی کی ہے ۔ واحد ڈسٹرکٹ خضدار ہے جہاں تاحال وہی پرانہ کرایا وصول کیا جا رہا ہے، خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون، اسسٹنٹ کمشنرخضدار حفیظ اللہ کاکڑ ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار روڈ پرمنٹ گاڑیوں مثلاََ ویگن اورکوچز کی عوام سے مہنگا کرایہ وصول کرنے پر سخت کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں تاکہ عوام روڈ پرمنٹ گاڑی مالکان کی من مانے کرایوں سے فوری چھٹکاراحاصل کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں