بجلی نادہندگان و چوروں کے خلاف کیسکو کی کارروائیاں جاری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف جاری قومی مہم کے تحت وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے صوبہ بھرمیں کارروائیاں جاری ہیں ۔ ا س سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںنادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروںکے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں جس میں مثبت پیش رفت سامنے آنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کے مثبت اثرات باقاعدگی سے بجلی بلوںکی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بہتروولیٹج کی صورت میں بھی مل رہاہے۔کیسکوکی ٹیموںنے ماہ ستمبر سے اب تک صوبہ بھرمیںاس خصوصی مہم کے تحت بجلی میٹروںکو شنٹ اورمیٹر ریڈنگ Slowکرنے والے 25ہزار 375 گھریلو کنکشنز، 8ہزار 553 کمرشل کنکشن جبکہ 2ہزار545زرعی کنکشنزاور547صنعتی صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے بعد ازاںاُن پر جرمانے عائد کردئیے اوراس طرح مجموعی طورپراُنھیں ایک کروڑ27 لاکھ51 ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً65کروڑ92لاکھ 21ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے کیسکونے اب تک61کروڑ54 لاکھ81ہزارروپے سے زائد رقم وصول بھی کرلئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خصوصی مہم کے دوران کیسکوٹیموںکی جانب سے بجلی چوروںکے خلاف قانونی کارروائی کے لئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوںمیں 6ہزار536 تحریری درخواستیںارسال کر دی گئیںہیںجن میں سے اب تک 607 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کئے جا چکے ہیں۔علاوہ ازیںروزانہ کی بنیاد پر نادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی تیزی سے جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںبقایاجات کے حامل 2 لاکھ53ہزار نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب76کروڑ58لاکھ 70ہزارروپے سے زائد رقم بھی وصول کرلئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن ) کی ہدایات پر کیسکوٹیمیںصوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میںتمام بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کررہی ہیں لہٰذا کیسکونے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی اداکریںتاکہ بعدمیں کنکشن منقطع ہونے یا مزید کسی بھی زحمت اور پریشانی سے بچاجاسکے نیز کیسکونے تمام صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریںاور اپنے اردگردبجلی چوروںکی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔


