کوئٹہ،واجبات کی عدم ادائیگی پر 384زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع
کوئٹہ (آن لائن)کیسکو کی جانب سے کوئٹہ میں واسا کے 384 ٹیوب ویلوں کے کنکشن 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے کیسکو ترجمان کے مطابق کیسکو کی جانب سے واسا کے انڈیپنڈنٹ فیڈرز پر کوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور نہ ہی کوئی وولٹیج کی کمی بیشی کا مسئلہ درپیش ہے صارفین کے اطلاع کے لئے عرض ہے کہ کیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پر شہر کے مختلف حصوں میں واسا کے کنکشنز منقطع کردیئے ہیں کیونکہ واسا کے ذمہ بلوں کی مد میں تقریباً 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں اور کوئٹہ شہر میں واسا کے تقریباً 384 کنکشنز پر یہ واجبات ہیں کیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پر واسا کے کنکشنز منقطع کے ہیں کیونکہ کیسکو کے واجبات عدم ادائیگی کی وجہ سے بڑھتے جارہے ہیں اس لئے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں کیونکہ واسا کی جانب سے کوئی بل بھی جمع نہیں کئے جارہے ہیں اس لئے ان کنکشنوں کو منقطع کئے گئے ہیں تاکہ واسا حکام اپنے واجب الادا واجبات فوری طور پر ادا کریں اور کیسکو کی جانب سے واسا سمیت دیگر شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔


