پسنی ، لڑکی بازیاب ،اغواکار گرفتار
پسنی (نامہ نگار)پسنی ، کوسٹل ہائی وے پولیس نے لڑکی کو اغواء کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، گوادر سے اغواء ہونیوالی لڑکی کو زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر بازیاب کرکے اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ بہاولپور کی رہائشی لڑکی کو گوادر سے اغواء کرکے کراچی لے جایا جا رہا ہے اس سلسلے ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ کی ہدایت پر انچارج انسپکٹر حبیب اللہ اور اے ایس آئی نوربخش نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پسنی زیرو پوائنٹ پر دوران چیکنگ لڑکی کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں محمد حنیف ولد محمد عرس اور فیاض علی ولد سکندر علی کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


