تحصیل باغبانہ میں قلت آب سے شہریوں کو مسائل کا سامنا
خضدار(بیورورپورٹ) تحصیل باغبانہ کے علاقائی متعبرین حاجی صاحب خان نوتانی, حاجی قاسم نوتانی,ٹکری غلام نبی شاہوزئی, محبوب علی نتھوانی, رئیس خدابخش, رئیس محمد عالم حسنی,عبدالغنی بندیجو,ماسٹر محمد قاسم حسنی,رئیس محمد امین کھیازئی,غلام حیدر شاہوزئی, سکندرعلی عمرانی ودیگر علاقہ متعبرین و عمائدین نےکہا ہیکہ باغبانہ ضلع خضدار کاسب سے بڑا زرعی علاقہ مانا جاتا تھا آج بد قسمتی سے باغبانہ علاقہ کو نظر بدلگ گئی ہے علاقہ کے رہائشی باسیوں کو پینے کی میٹھا پانی تک میسر نہیں ہے علاقہ کے زراعت وباغات تباہ وبرباد ہوکر رہ گئی ہے زیر زمین پانی خشک ہوگیا ہے زرعی علاقہ کے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوگیاہے پورے اضلاع میں سینکڑوں ڈیمز تعمیر کئے گئے ہیں لیکن بد قسمت علاقہ باغبانہ ہے عوام کا دیرینہ مسلہ سمبان ڈیم ہے انہیں ابھی تک حل نہیں کیاجارہا ہے یہ بات انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغبانہ کا سب سے بڑامسلہ سمبان ڈیم ہے جو کہ کئی برسوں سے علاقہ کے عوام سمبان کے ایریا میں ڈیمز کی منظوری کیلئے واویلا کررہی ہے لیکن ابھی تک عوام کو طفل تسلیاں دینے کے سواء کچھ بھی نہیں ملا ہے باغبانہ کے مشہور زراعت تباہ وبرباد ہوگیا ہے لوگ زیر زمین پانی کے خشکی وجہ سے اپنے ہزاروں آباد زمینوں کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں کونقل مکانی کرچکے ہیں ہردور میں باغبانہ کے عوام کو نظرانداز کیا گیا ہے آج باغبانہ کے زراعت مکمل طور پرختم ہوگئی ہے اورلوگ پینے کی پانی کیلئے سرگردان ہیں باغبانہ کے عوام کی اہم ضرورت سمبان پل کے ایریا میں ڈیمز کی منظوری اور عوام کااہم مسلے کی حل طلب ہے انہوں نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ایم پی اے باغبانہ زہری نواب ثناءاللہ خان زہری, سابق وفاقی وزیر بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری,ایم این اے خضدار سردار اخترجان مینگل,ایم پی اے میر یونس عزیز زہری ودیگر عوامی وسیاسی قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ باغبانہ کے عوام کی حالت زارپر رحم کھاکر انکے دیرینہ مطالبہ سمبان پل کے ایریازمیں ڈیم کی منظوری دلواکر علاقہ مکینوں کے اہم مسلے کو حل کیاجائے تاکہ باغبانہ کے بچاکچا زراعت مزید تباہ ہونے سے بچ سکیں۔


