عمران خان کا ایکس اکاﺅنٹ بیرون ملک سے آپریٹ کیا جارہا ہے، رﺅف حسن
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رﺅف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاﺅنٹ بیرون ملک سے آپریٹ کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا کا سربراہ امریکہ میں ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں تفتیش کرنا پڑے گی کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاﺅنٹ پر شیخ مجیب الرحمان والی وڈیو کس نے اپ لوڈ کی، پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شیخ مجیب الرحمان والی وڈیو ری شیئر کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا۔ رﺅف حسن نے مزید کہا کہ انہوں نے تو ابھی یہ وڈیو خود بھی نہیں دیکھی، اگر یہ وڈیو پی ٹی آئی بیانیے کے مطابق نہ ہوئی تو ڈیلیٹ کردی جائے گی۔
Load/Hide Comments


