ابتک 46 ہزار 648 پاکستانی سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد ،ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 15ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔
Load/Hide Comments


