کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔فوری طور پر زلزلے کے مرکز اور شدت کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ بہت کم تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زلزلے سے متعلق ابھی تصدیق نہیں کرسکتے، چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں