سوراب میں زمینداروں کی بیٹھک، کیسکو کو 24 گھنٹے میں بجلی بحالی کا الٹی میٹم دیدیا
سوراب (یواین اے) زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہم بیٹھک،واپڈا کو سوراب میں 24 گھنٹوں میں بجلی بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا تفصیلات کے مطابق بروز پیر زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب نے سوراب میں بجلی کی فراہمی میں کمی اور بلاوجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک اہم بیٹھک کر لی جہاں واپڈا کی ہٹ دھرمی اور زمینداروں کے ساتھ ظلم و ستم و سوراب گریڈ اسٹیشن کے فریبی کردار سمیت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو زیر بحث لایا گیا اور واپڈا کو 24 گھنٹوں میں بجلی بحالی کا الٹی میٹم دے دیا بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اس دوران زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب کے زمہ داران نے کہا ہے سوراب سٹی سمیت مضافاتی علاقوں میں واپڈا گزشتہ 8 دنوں سے بہانہ بازی کرتے ہوئے سوراب کے زمینداروں سمیت گھریلو صارفین کو بجلی فراہمی انتہائی کم کردی گئی ہے جس سے ہمارے زمینداروں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ہماری تیار فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اب مزید واپڈا کی ظلم و بربریت برداشت نہیں کر سکتے ہیں اگر واپڈا نے بجلی بحال نہ کی تو 24 گھنٹوں کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردینگے۔


