ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے سری لنکا، نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے مقابلے میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جنوبی افریقا نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 78 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دریں اثنا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز شکست دے دی، اس سے قبل مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیمیں 109 رنز بنا سکی تھیں۔ ٹی 20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔ نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں بیٹنگ کرنے آل راو¿نڈر ڈیوڈ ویزا اور کپتان گیرہرڈ ایراسمس آئے، عمان کی جانب سے بولنگ بلال خان نے کروائی۔ ویزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری پر چھکا لگایا، اس کے بعد تیسری گیند پر 2 جبکہ چوتھی پر ایک رن لیا۔ پانچویں اور چھٹی گیند پر کپتان ایراسمس نے دو چوکے لگائے اور یوں 21 رنز بنے اور سپر اوور میں عمان کو جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔ عمان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور ایک اوور میں صرف 10 رنز ہی بنا سکی اور یوں نمیبیا نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کرلیا۔