ژوب میں تین افراد کے اغوا کی کوشش، علاقہ مکینوں نے احتجاجا شاہراہ بند کردی
ژوب (آن لائن) گزشتہ شب کلی دیرہ گئی کے قریب مسلح افراد نے کلی ولہ اکرم کے رہائشی امان اللہ، ایاز خان اور مطیع اللہ پر مبینہ طور پر حملہ کر کے اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایاز خان شدید زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ واقعے کیخلاف علاقہ کے لوگوں نے ژوب سمبازہ روڈ کو احتجاجاً ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


