حب میں مسلح ڈاکو فیکٹری ورکرز کی تنخواہوں کے 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
حب (نمائندہ انتخاب) حب میں ڈکیت گینگ مختصر وقفے کے بعد ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ود موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکو فیکٹری ورکرز کی تنخواہوں کے 34لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ساکران میں لوٹ مار کرنے والا گروہ مقامی نوجوانوں کے ہاتھ چڑھ گیا ایک کو قابو کرلیا 5 فرار ہو گئے پکڑے گئے ڈاکو سے 2عدد پسٹل برآمد خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ،ہائیٹ ایریا میں ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ نہ مل سکا پولیس کے بالا افسران اپنے دفتر وں تک محدود اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب انڈسٹریل ایریا میں قائم ادویات تیار کرنے والے کارخانے پلیو ا انڈسٹری کے کیشئر سلمان احمد ،منشی نظام الدین آلٹو کار ڈرائیور سلطان کے ہمرا ہ ایک نجی بنک سے فیکٹری ورکرز کی تنخوہوں کی رقم34 لاکھ روپے نکال کر فیکٹری کی طرف جارہے تھے کہ دن دیہاڑے انڈسٹری ایریا میں نظر چورنگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکوﺅں نے تعاقب کے بعد انکا راستہ روک لیا اور اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ہائیٹ پولیس کے مطابق واردات کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے واضح رہے کہ حب ڈسٹرکٹ میں نئے ایس پی کی تعیناتی کے بعد لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی تھی اور وہ اپنی تعیناتی کے آغاز کے دنوں میں اپنے ماتحت افسران و جوانوں کے ہمراہ سڑکوں پر نظر آئے تھے جبکہ دوسری جانب حب س ے حال ہی میں تبادلہ ہونے والے DSPعارف بلوچ بھی شہر میں ہر وقت متحرک نظر آتے تھے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سر پیکار تھے لیکن اسوقت صورتحال اسطرح ہے کہ نئے ایس پی اور DSPاپنے دفتروں تک مھدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تھانوں کے SHO,sبھی اکثر رابطہ کرنے پر بتاتے ہیں کہ وہ فلاح آفیسر کے پاس پیشی پر ہیں مزید برآں گزشتہ روز حب کے نواحی علاقہ ساکران میں مائنر نمبر ایک رانا مارکیٹ کے قریب مقامی نوجوان گرمی کی شدت کی وجہ سے کینال میں نہا رہے تھے کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں گھیر لیا اور لوٹ مار کی کوشش کی جس پر مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کو قابو کرلیا اور مزاحمت پر 5ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا مقامی نوجوانوں کے مطابق مذکورہ ڈاکو سے دو عدد پسٹل بھی برآمد ہوئے بعدازاں خوب دھنائی کے بعد ڈاکواور دو پسٹل ساکران پولیس کے حوالیھ کر دیئے گئے واضح رہے کہ ساکران پولیس کا علاقے میں امن وامان قائم کرنے میں کردار غیر فعال ہے اور علاقے میں آئے روز ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔


