بلوچستان کے گرم علاقوں کی 8 جیلوں میں ایئر کولر کی تنصیب کردی گئی

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے گرم علاقوں کی 8 جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ائیر کولر کی تنصیب کردی گئی جبکہ قیدیوں کو ٹھنڈا پانی کی فراہم کیلئے پلانٹس بھی لگا دئیے گئے۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ بلوچستان کے گرم علاقوں مچ ،سبی ،نصیر اباد ،جعفر آباد ،تربت،خضدار ،نوشکی اور مستونگ کی جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے بارکوں میں ائیر کولر لگا دئیے گئے ہیں، قیدیوں کو ٹھنڈا پانی کی فراہم کیلئے پلانٹس کی تنصیب بھی کردی گئی ہے ،آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ گرم علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر ان علاقوں کی جیلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے کے گرم علاقوں کی آٹھ جیلوں میں دو ہزار سے زائد قیدی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں