موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر کی گاڑی کو ٹکر،6افراد جاں بحق
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرایا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری، جس کے بعد موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، اور امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا۔
Load/Hide Comments


