کوئٹہ میں نوجوان کو قتل کرنیوالا ملزم خاران سے گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نواں کلی کوئٹہ میں نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم خاران سے گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواں کلی نجی ہاﺅسنگ اسکیم میں رہائش پذیر عامر گوگی ولد گوگی کو گزشتہ روز ذاتی رنجش پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ زرغون آباد پولیس نے درج کرکے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس یس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کپٹن (ر) زوہیب محسن کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے ملزم منور کو خاران سے گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا۔جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


