دشت و بل نگور میں باثر افراد کے ایما پر موبائل نیٹ ورک اور انٹر نیٹ ڈیٹا کی بندش

گوادر (نامہ نگار) دشت اوبل نگور موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ ڈیٹا چند بااثر لوگوں نے خود اپنے بزنس کے لیے بند کروایا ہے، دشت و نگور کے اکثر گاﺅں میں ان با اثر لوگوں نے اپنا ذاتی انٹرنیٹ لایا ہے جو تقریباََ 60 فیصد علاقے کو سپلائی کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، مستقبل میں 100 فیصد دشت کو اپنے ذاتی نیٹ مہیا کریں گے، ماہانہ فی سسٹم 4/6 ہزار وصول کرتے ہیں مگر بالکل سروس نہایت سست ہے اور لوڈشیڈنگ کرتے ہیں یہ انٹرنیٹ کسی کام کا بھی نہیں، ہر وقت یہ کہتے ہیں بہت بڑا سسٹم لاھور سے آنے والا ہے جس کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے، عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ دیں گے، یہ لوگ باقاعدہ کسی سے اچھی طرح بات تک نہیں کرتے کہتے ہیں ہمارا نیٹ یہی ہے تم لو گے تو ٹھیک وگرنہ کنکشن کاٹ لیں، کوئی بات تک نہی کرسکتا۔ پورے ضلع کیچ میں تمام موبائل نیٹ ورک اور انٍٹرنیٹ ڈیٍٹا کھلا ہے مگر دشت اور بل نگور میں سیکورٹی کے نام پر یوفون اور زونگ ڈیٹا تو دور نیٹ ورک بھی بند کیا گیا ہے اور زونگ ٹیکنیکل ٹیم کو کام بھی کرنے نہیں دیتے۔ سیکورٹی فورسز کیا باقی ضلع میں ڈیٹا اور نیٹ ورک بند نہیں کرسکتا کہ صرف صرف دشت ونگور کو دیکھتا ہے، نہیں اصل وجہ ان بااثر لوگوں کی وجہ ہے اگر سیکورٹی فورسز کو بند کرنا ہوتا تو ان کے لائٹ بیم اور ذاتی انٹر نیٹ بند کرتے ہر کوئی جانتا ہے کیوں ان بااثر لوگوں کی نہایت سلو انٹر نیٹ بند نہیں کرسکتے، غریب لوگ ایک تو ان با اثر لوگوں کے ڈر سے دوسری سیکورٹی فورسز کی وجہ سے خاموش ہیں، کوئی بات کرنے والا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں