یمن ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38 ہلاک

صنعا(صباح نیوز)یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔یمنی حکام نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ کشتی میں سوار مزید 100کے قریب افراد سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔مقامی حکام نے کہا کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعہ سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال افریقہ سے 97 ہزار تارکین وطن یمن پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں