محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات ناگزیر ہیں، سرفراز بگٹی کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کیس عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتا،ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا،وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے اور تجاویز بھی دیں ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے مزید کہا کہ اس بار بہت سی اسکیمات شامل کی گئیں ہیں،وفاقی بجٹ بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کیے گئے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،بلوچستان بجٹ میں تعلیم صحت اور طلباء کے اسکالر شپ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔


