بجٹ سے متعلق پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق پروپیگنڈے کا موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔ وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا جہاں وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق اعتماد میں لیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، ارکان کی جانب سے بجٹ پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپورحصہ لینے، تجاویز پیش کرنے اور بجٹ سے متعلق جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مو¿ثر جواب دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں