وفاقی وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی ۔وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں، مولانا فضل الرحمن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں