لوئردیر، ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 اہلکار جاں بحق
لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی چیک پوسٹ پر مشتبہ افراد کے حملے میں 2 اہلکارجاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے ہفتے کی علی الصبح میدان سوری پا میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ مشتبہ افراد کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
Load/Hide Comments


