تربت سے ایک اور نوجوان لاپتہ
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت سےایک نوجوان لاپتہ ،فیملی زرائع کےمطابق گزشتہ رات تربت کے علاقے شاہ آباد آسکانی سے ولید ولد یوسف سکنہ آپسر آسکانی کو لاپتہ کردیاہے ،فیملی نے مطالبہ کیاکہ اسے رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ بلوچستان اور ضلع کیچ میں لاپتہ افراد کے واقعات میں اضافہ نظر آیا ہے، تربت میں دو ہفتوں سے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے دھرنا دیا جارہا ہے تاہم واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


