مستونگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر بم حملہ
مستونگ (صباح نیوز) مستونگ میجر چوک کے قریب ایف سی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مستونگ ضلعی انتظامی ذرائع کے مطابق دستی بم پوسٹ اندر گر کر پھٹ گیا تاہم نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


