امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد داخلی امور میں مداخلت ہے، پاکستان
اسلام آباد (یو این اے)ترجمان دفترخارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت قرار دیدیا۔ہفتہ واربریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔ اگر ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہا جائے تو ہی تعلقات بہتر رہتے ہیں۔ امریکی کانگریس کو پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کےلئے کام کرنا چاہیے، بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کے تبادلے کی خبروں کی تردید کردی، کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیارہ جون انیس سو اکیانوے کو بھارت نے بتیس کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا جن کے خاندان آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے اہم تھا۔ غزہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ میں شرکت کی۔ ڈی ایٹ کانفرنس میں وزارئے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔


